اسکول کی قیادت کو بہتر بنانے کے چار مراحل

This page in:
Women in front of laptop Using a video of a teacher teaching a class to assess principal candidates. Copyright: Nadia Naviwala

سرکاری تعلیمی نظام میں انتظامی اورتدریسی قیادت میں واضح فرق محسوس نہیں کیا جا سکتا۔ یہی وجہ بہتر تدریسی عمل اورطلبہ کے سیکھنے کے عمل میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر کہیں سرکاری عہدیدار اسکول کی قیادت کی اہمیت کو سمجھتے نظر آئیں ، تب بھی اچھے رہنما کے انتخاب اور ان کے ساتھ کام کرنے کی مثالیں سرکاری تعلیمی نظام کے علاوہ ہی نظر آتی ہیں۔ آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سرکاری تعلیمی نظام میں اچھی قیادت کے لئے دوسروں کے کامیاب تجربات سے کیسے سیکھا جا سکتا ہے۔

اگرچہ معیاری تدریسی عمل پر کی جانے والی بات چیت یا بحث کا رخ اساتذہ کے کردار کی جانب چلا جاتا ہے مگر مختلف ذرائع سے کی جانے والی یہ بات واضح کرتی ہے کہ تدریسی عمل میں اساتذہ کے بعد اچھے پرنسپل یعنی ہیڈٹیچر یا اسکول کے سربراہ کا کرداربہت اہم ہے۔ تحقیق کے ذرائع مضمون کے آخر میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ تعلیمی عمل میں سیکھنے کے نتائج کو بہتر دیکھنے کے لئے ان پرنسپل کو اسکول کے نظام کے ذمہ دار اورطلبہ کے سیکھنے کے عمل میں بہتری کے لئے اساتذہ کی مدد کرنے والی قیادت کی شکل میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

اسکول کی عظیم قیادت کے حصول کے لیے چارمراحل

پاکستان میں سٹیزنز فاؤنڈیشن (TCF) اسکولوں کا ایک غیر منافع بخش نظام ہے۔ یہ نظام ایسے طلباء کو تعلیم فراہم کر رہا ہے جو عام طور پر اسکول جانے سے محروم ہوتے ہیں۔ TCF کے زیرِ انتظام اپنے قائم کردہ ایک ہزار چار سو پچاس اسکولوں کے علاوہ تین سو اسی سرکاری اسکول بھی شامل ہیں۔ اس وسیع نیٹ ورک کے ساتھ TCF پاکستان کے بہتر تعلیمی نظام میں نمایاں کردار کا حامل ہے۔ TCF کے زیرِ انتظام اسکولوں میں 2021 کے دوران نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات دینے والے طلباء میں سے پچانوے فیصد نے یہ امتحان پاس کیا۔ پاکستان میں یہ شرح اوسطاً 60 سے 70 فیصد ہے۔

مناسب قیادت کے لیے ایک باقاعدہ عمل کے ذریعے اسکولوں کے پرنسپل کا انتخاب کامیابی کا سبب بنتا ہے۔ ذیل میں بیان کئے جانے والے اس عمل کو کم وسائل والے اسکول اپنا سکتے ہیں:

مرحلہ 1 : با صلاحیت امیدواروں کا انتخاب

باصلاحیت قیادت کے انتخاب کے لئے ممکنہ امیدوار پرنسپل اسیسمنٹ سنٹر کے ایک روزہ سیشن میں شریک ہوتے ہیں جو کہ اسی اسکول کے قریبی علاقوں میں منعقد ہوتا ہے جہاں یہ امیدوارمنتخب ہونے کے بعد کام کریں گے۔ یہ اسیسمنٹ سنٹر سیشن ٹیسٹ، تجزیاتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ہوتا جہاں ایک چار رکنی پینل امیدواروں کا مشاہدہ کر کے ان کی کارکردگی جانچتا ہے۔ یہ پینل امیداروں کی اسکورنگ اسکول کی باصلاحیت قیادت کے لیے درکار اوصاف پر مشتمل ایک تفصیلی مسوّدے کے مطابق کرتا ہے ۔ اس مسوّدے کے اجزاء ذیل میں بیان کئے گئے ہیں:

  • صلاحیت (دانشورانہ قابلیت): مضمون کا علم، مشاہدے کی مہارت، سوچ کی وضاحت، مسائل حل کرنا
  • اہداف کا حصول (تجربہ): گریجویٹ ڈگری، تدریس کا تجربہ، قائدانہ صلاحیتیں، استقامت اورثابت قدمی
  • تعلقات (اعتماد قائم کرنا): باہمی احترام، تنازعات کا حل، گفتگو اور تحریری مہارت
  • جذبہ : ادارے کے عزم سے مطابقت رکھنا

امیدواروں کو بطور پرنسپل منتخب ہونے کے لئےکم سے کم اسکور حاصل کرنا ضروری ہے۔

مرحلہ 2 : اسکول کی قیادت کی تربیت اوررہنمائی

امیدواروں کے بطورپرنسپل انتخاب کے بعد تجربہ کار ایجوکیشن منیجرز انہیں مقصد، عزم، اقدار، کردار، ذمہ داریوں، کلیدی کارکردگی ، حقیقی صورتحال اور بہترین آزمودہ طریقہ کار جیسے مضامین پر پانچ روزہ تربیت دیتے ہیں۔ دورانِ تربیت انہیں روزمرہ کے مسائل اور ان کے حل کے لئے تجربات کی روشنی میں بہترین طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔

ایک ہفتہ تجربہ کار پرنسپل کے زیرِ تربیت رہنے سے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل اپنی ملازمت کے آغاز کے بیشتر عوامل سے آگاہ ہوجاتے ہیں۔ تجربہ کار پرنسپل کے ساتھ کام کرنے کا یہ عمل انہیں کام کے مشاہدے اور متوقع مسائل سے نمٹنے کاطریقہ سکھاتے ہوئے اسکول کے بہتر ماحول کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی معاملات میں والدین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کرتا ہے۔

مرحلہ 3 : اسکول کے رہنماؤں کا نظم و نسق اور حوصلہ افزائی

ایک سال بعد ان پرنسپلزکو کارکردگی کے سالانہ اسیسمنٹ سےگزرنا پڑتا ہے جہاں انہیں پرنسپل کوالٹی انڈکس کے مطابق سکوردیا جاتا ہے تا کہ بحیثیت اسکول لیڈرزان کی کارکردگی دیکھی جا سکے۔ اس انڈکس کا سکور ان کے انتخاب کے دوران اختیار کیے جانے والے مراحل پر ہی مشمتل ہوتا ہے۔ اس میں تدریسی صلاحیت اورانتظامی قیادت کے دو عناصر بھی شامل ہوتے ہیں۔

ادارے کا اپنا عملہ جنہیں ایک سخت تربیتی عمل سے گزارنے کے بعد سرٹیفائیڈ ایویلوئیٹر چنا جاتاہے، وہ ہر پرنسپل اور ایجوکیشن مینجرزکے ساتھ ایک دن گزارتے ہیں۔ اس سرگرمی کا مقصد یہ سمجھنا ہوتا ہےکہ ایک سال کےدوران پرنسپل نےاپنی ترجیحات کیا رکھی اوراس تعلیمی سال میں کیا کچھ حاصل کیا۔ اسی طرح یہ بھی دیکھنے کے لئے کہ انہوں نے اساتذہ کے ساتھ کس طرح تعاون کا مظاہرہ کیا اور اسکول کے نظام کو مضبوط کرنے میں اپنا کیا کردارادا کیا۔ ایویلوئیٹر دورانِ تدریس کلاسوں میں جا کر مشاہدہ کر کے پرنسپل کےمعمول کے دنوں میں کئے گئے مشاہدات کے ساتھ موازنہ کرتےہیں تاکہ یکسوئی دیکھی جا سکے۔ وہ اساتذہ اورطلبہ کے حوالے سے پرنسپل کی آراء کو اسکول میں موجود دیگر ڈیٹا پوائنٹس کے ذریعے مماثل بناتے ہیں تا کہ یہ دیکھا جا سکے کہ کس طرح کی مدد بہم پہنچائی جا رہی ہے۔ اور پرنسپلز اسکول میں باقاعدگی سے جمع اور منظم کئے گئے ڈیٹا کی مدد سے اپنے اسکول کی کارکردگی کو واضح طور پر سمجھ لینا لازم ہوتا ہے۔

آنے والے سال میں بہتری کے لئے تجربات اور نئے اہداف کے ساتھ ہر پرنسپل کو ایک حتمی اسکور دیا جاتا ہے۔ اس عمل کے دوران اس بات کا بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ جو معلومات کسی اسکول یا پرنسپل کے لئے منفرد ہو سکتی ہے ضروری نہیں کہ وہ مسوّدے میں شامل ہوں۔

اس اسکورکودیگرڈیٹا جیسا کہ طلبہ کی کارکردگی کے ڈیٹا کے ساتھ انتظامی پینل کو پیش کیا جاتا ہے جس کی بنیاد پروہ ہرپرنسپل کوکارکردگی کا تعین کرتے ہیں۔ اس دوران وہ معلومات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں جیسا کہ کسی کم تحربے کے حامل پرنسپل نے کسی نسبتاً مشکل اسکول میں کام کرنے کی ذمہ داری لی ہے یا کسی پرنسپل نے گزشتہ سال بہتر کارکردگی دکھائی ہو۔

پرنسپل کی کارکردگی کا تعین بہترین، توقعات سے زیادہ، توقعات پراترنا، توقعات سے کم اور بہتری کی ضرورت کے پانچ درجہ بندیوں میں سےایک کا انتخاب کر کے کیا جاتا ہے۔ ہرکیٹگری والوں کو ان کی کارکردگی کے مطابق بونسزان کی ماہوار تنخواہ کے ساتھ دی جاتی ہے۔ بہتری کی ضرورت کے کیٹگری والے پرنسپلز کوکارکردگی میں بہتری کے منصوبے پررکھا جاتا ہے۔ بہتر کارکردگی نہ دکھا سکنے والے وہ ادارے کے ساتھ نہیں چل سکیں گے۔ مختلف کیٹگریز میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو تقریبات میں تعریفی اسناد سے بھی نوازا جاتا ہے۔

مرحلہ 4: اسکول کے رہنماؤں کی مدد کرنا

یہ ماڈل احتساب اورمسلسل حمایت کو اکھٹا کرتا ہے۔ یہ حمایت کئی شکلوں میں آتی ہے:

  • پرنسپلزاکیڈمی کے زیراہتمام سالانہ تربیت.
  • باصلاحیت پرنسپلز کا ایک نیٹ ورک بنایا جاتا ہے اور ایک واٹس ایپ گروپ بنا کے اس میں دیگر پرنسپلز کو شامل کیا جاتا ہے۔ یہ گروپ پیشہ ورانہ اور روز مرہ کی کمیونیکیشن کے لئے استعمال کیا جاتا ہے. لائن منیجرز اس گروپ میں دیگر پرنسپلز کی رہنمائی کرتے ہیں، ان کے مسائل حل کرتے ہیں اور مخٹلف اوقات اپرل نمائی کرتے ہیز کے ے۔ ول اور منظوری بھی دیتے ہیں۔
  • پرنسپلز کو اپنے ان مینیجرز سے مدد ملتی ہے جو تعلیم اور معیار کے انتظام میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ وہ سابق پرنسپل یا تعلیم میں اعلی درجے کی ڈگری رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں۔

دوسرے ممالک میں یہ ماڈل متعارف کروانا

سرکاری نظام اپنے اسکول کی قیادت کے معیارکو بڑھانے کے لئے ان بہت سے یا تمام اقدامات کو کیسے متعارف کرا سکتا ہے؟ اس حوالے سےلازمی امر یہ ہے کہ سکول کےایک اہم اورمئوثرلیڈرکی خصوصیات اورصلاحیتوں کی وضاحت کی جائے اور پھران واضح طور پر بیان کردہ توقعات کے مطابق بھرتی، تربیت اور کارکردگی کے نظام کو منظم کیا جائے۔

مختلف انتہائی مؤثرسرکاری نظاموں میں پرنسپل کو تلاش کرنے، تربیت دینے اوران کی مدد کرنے کے لئے اسی طرح کے ماڈلز استعمال ہوتے ہیں۔ ترقی پذیر ممالک میں ایسےاقدامات لینا ممکن ہے۔ پیروجیسے ممالک نے تبدیلی لانے میں سکول پرنسپلز کی اہمیت کو بڑھا دیا ہےاوروہ بھرتی اورمدد کرنے کے عمل میں سنجیدگی سے کام لیتے ہیں۔ روانڈا، سیرالیون اورڈومینیکن ریپبلک جیسے ممالک نے سکولوں کے پرنسپلزکا عہدہ، قابلیت اورذمہ داریوں کی وضاحت کرنا شروع کیا ہے۔ جمیکا نے متعدد اقدامات کے ساتھ ایک جامع پرنسپل کا کیریئرتیار کیا ہے۔ تعلیمی عمل میں سیکھنے پرزیادہ سے زیادہ اثر اندازہونے کے لئے جتنے زیادہ اقدامات اٹھائے جائیں گے اصلاحات اتنی ہی زیادہ مؤثرہوسکتی ہیں۔

دیگر ریسورسز ؍ مواد :

Management capacity and service delivery - WB website

Blog: Will a crisis force us to rethink school leadership? Insights from a South-South Exchange

Blog: Evolution of school principal training: Lessons from Latin America

Blog: The principal makes the difference

Blog: Are good school principals born or can they be made?

Book: Leverage Leadership 2.0: A Practical Guide to Building Exceptional Schools


Authors

Nadia Naviwala

Senior Advisor, The Citizens Foundation

Juan D. Barón

Senior Economist, Education Global Practice, World Bank Group

Join the Conversation

The content of this field is kept private and will not be shown publicly
Remaining characters: 1000